• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے مذاکرات ناکام، جنگ بندی برقرار ہے، افغان طالبان

کابل (اے ایف پی، جنگ نیوز) افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ استنبول میں جاریمذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکنے کے باوجود پاکستان کے ساتھ ان کی جنگ بندی برقرار رہے گی۔ایک نیوز کانفرنس میں ذبیح اللہ مجاہد نے زور دے کر کہا ’پاکستان کے ساتھ پہلے طے پانے والی جنگ بندی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، یہ برقرار رہے گی۔‘ طالبان حکومت کے ترجمان نے ہفتے کو اپنے بیان میں مذاکرات کی ناکامی کا الزام اسلام آباد کے ’غیر ذمہ دارانہ اور غیر تعمیری‘ رویے پر عائد کیا ہے۔پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اس سے قبل عندیہ دیا تھا کہ ترکی میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو کچلنے کے وعدوں کو پورا کرنے کی ذمہ داری افغانستان پر ہے ’جس میں وہ اب تک ناکام رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید