• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار، 15 کلوگرام منشیات برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف 6کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 15.06کلوگرام منشیات برآمد کرلی،تفصیلات کے مطابق کاک پل اسلام آباد کے قریب خاتون کے قبضے سے 1.95 کلوگرام آئس برآمد کی گئی ہے،اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمہ نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے،کراچی میں کوریئر آفس میں لندن جانیوالے پارسل سے بچوں کے 4کمبلوں میں جزب 3.8 کلوگرام آئس،جناح ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں نیوزی لینڈ جانیوالے پارسل سے لیڈیز بیگ سے 3.6 کلوگرام آئس ،شارع فیصل کراچی میں کوریئر آفس میں جاپان جانیوالے پارسل سے چاولوں میں شامل 110 گرام آئس ، لاہور میں موٹر سائیکل سوار 2ملزمان کے قبضے سے 2 کلوگرام آئس ،چائنہ چوک حاجی شاہ روڈ اٹک میں موٹر سائیکل سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید