• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 ویں آئینی ترمیم، حکومتی اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامی اجلاس

اسلام آباد ( آن لائن ) 27ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں حکومتی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے علیحدہ ہنگامی اجلاس ہوئے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے آئینی ترمیم کی منظوری سے متعلق مشاورت کی، جبکہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر مقرر نہ ہونے پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں شرکت کیلئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پیپلز پارٹی کی شیری رحمان کے چیمبر میں پہنچے۔ وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور بیرسٹر عقیل افضل بھی انکے ساتھ تھے۔دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے مشاورتی اجلاس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے چیمبر میں پہنچے، جہاں چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ کی جانب سے 27 ویں ترمیم کے مسودے کی منظوری کے معاملے پر سینیٹ میں اپوزیشن کا ہنگامی اجلاس بیرسٹر علی ظفر کی صدارت میں ہوا، جس میں 27 ویں ترمیم کے سلسلے میں حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید