• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج، تحریری حکم جاری

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج ،جسٹس ثمن رفعت کے خلاف دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران رجسٹرار آفس کے ناقابل سماعت ہونے کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی ہے،حاضر سروس جج کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی قابل سماعت بھی نہیں ،رجسٹرار آفس کے کے اعتراضات برقرار ، جسٹس خادم حسین سومروپر مشتمل سنگل بنچ نے ہفتہ کے روز مقدمہ کاتحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے قراردیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ایک جج کے خلاف کاروائی کا درست فورم صرف اور صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے،حاضر سروس جج کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی قابل سماعت بھی نہیں ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے مقدمہ میں صرف آبزرویشنز دی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید