• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹرین کوئی ترمیم کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پارلیمنٹرین کا حق ہے کہ وہ اس میں اپنی طرف سے کوئی ترمیم مو کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں ، سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے کہا کہ جلد بازی میں جو قانون سازی ہوتی ہے اس پر عوام شک کرتی ہے،دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) محمود نے کہا کہ فیلڈ مارشل کوئی عہدہ نہیں ہے ،کمانڈر آف دی نیشنل اسٹرٹیجک کمانڈ کا عہدہ بڑھایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کو وزیراعظم تقرر کریں گے، اس کا تعلق اسٹرٹیجک رسپانس کے ساتھ ہے ۔آرمی چیف اور ایئر چیف ، نیول چیف فور اسٹار ہوں گے۔وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اس میں کوئی جلدی نہیں تھی لیکن وہ کہتے ہیں نہ کل کریں تو آج ، آج کریں تو ابھی اتنی چہ مگوئیاں تھیں اب سب پبلک ڈومین میں ہے البتہ کمیٹی میں ابھی بھی کافی چیزوں پر بات چل رہی ہے اور اب بھی امکان ہے اور پارلیمنٹرین کا حق ہے کہ وہ اس میں اپنی طرف سے کوئی ترمیم مو کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں ہمیں کسی قسم کی جلد بازی نہیں ہے ۔بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ آئینی بینچ پر جو سب سے بڑی تنقید ہوتی ہے صحافیوں کی طرف سے آتی ہے کہ آئینی عدالت کام نہیں کر رہی ہے یہی سول سوسائٹی کہتی ہے اب ہم کہاں جائیں ۔
اہم خبریں سے مزید