• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائزر کا 28 کھرب 10 ارب روپے میں میٹسیرا خریدنے کا معاہدہ

سان فرانسسکو (اے ایف پی) فائزر کا 28کھرب 10 ارب روپے( دس ارب ڈالر)میں میٹسیرا خریدنے کامعاہدہ، نوو نورڈسک دستبردار، موٹاپا علاج کی امریکی کمپنی کیلئےبولی کی سخت جنگ، 13نومبر کو شیئر ہولڈرز منظوری دینگے۔امریکی دواساز کمپنی فائزر موٹاپے کے علاج میں مہارت رکھنے والی امریکی بایوٹیک کمپنی میٹسیرا کو تقریباً دس ارب ڈالر کے معاہدے میں خریدنے کے قریب ہے، کیونکہ ڈنمارک کی کمپنی نوو نورڈسک نے بولی کی جنگ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ میٹسیرا نے اعلان کیا کہ فائزر کی نئی پیشکش 86.25 ڈالر فی شیئر تک کی ہے، جسے کمپنی کے بورڈ نے متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے شیئر ہولڈرز کو بھی اس کی حمایت کی سفارش کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید