• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہائی کمیشن کی دہلی کامن ویلتھ ویمنز ایسوسی ایشن کے سالانہ چیئریٹی بازار میں شرکت

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستانی ہائی کمیشن نے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم نئی دہلی میں دہلی کامن ویلتھ ویمنز ایسوسی ایشن (DCWA) کے سالانہ چیریٹی بازار میں شرکت کی۔ ہفتہ کو پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سفارتی برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی سٹال کا رخ کیا۔ شرکاء نے پاکستان کے لذیذ پکوان، دیدہ زیب ملبوسات اور نمائش کی گئی دیگر اشیاء کو بے حد سراہا۔
اہم خبریں سے مزید