• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی کیلئے اہم خبر، گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس میں ردوبدل

اسلام اآ باد ( رانا غلام قادر)بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےسرکاری افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) کی نا مزد گیوںمیں ردوبدل کرتے ہوئے 13 افسروں کے نام کورس سے واپس لے کر 8 افسروں کی اضافی نامزدگیوں کی منظوری دی ہے جبکہ 2 نامزد افسران کے تربیتی سٹیشنز تبدیل کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق جن افسران کی نامزدگی منسوخ کی گئی ہے، ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس) سرگودھا بلال حسن، آفس مینجمنٹ گروپ کے سیکشن آفیسر خزانہ ڈویژن اسلام آباد اعتزاز عالم ملک، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تعینات علی رضا، سیکشن آفیسر وفاقی تعلیم ڈویژن اسلام آباد سید مسعود رحمان، پولیس سروس کے ایس پی (ٹریننگ-II) پولیس کالج سہالہ عمران رزاق، ان لینڈ ریونیو سروس کی سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر (ہیڈکوارٹرز) اسلام آباد ثاقبہ منان، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ عادل اسلم، ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل آفس آف دی اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کراچی حناء سید، ڈپٹی کنٹرولر نیول اکاؤنٹس کراچی فریال حبیب اللہ منگریو، ڈپٹی چیف اکاؤنٹس آفیسر وزارت خارجہ امور اسلام آباد بہاول رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر آفس آف دی ڈی جی آڈٹ سندھ کراچی اسماء واگن، پوسٹل گروپ کی ʼنیکٹاʼ اسلام آباد میں ڈیپوٹیشن پر تعینات انعم ایاز اور چیف پوسٹ ماسٹر اسلام آباد جی پی او عظمیٰ شریف شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید