• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلی میں تعداد پوری، امید ہے فضل الرحمٰن ساتھ ہونگے، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ سینیٹ میں ارکان پورے ہیں 64 چاہیں ہمارے پاس 65 ہیں قومی اسمبلی میں مطلوبہ تعداد پوری ہے۔ ہمیں امید ہے مولانا فضل الرحمٰن ہمارے ساتھ ہوں گے وزیراعظم واپس آکر اُن سے ملیں گے اور اے این پی ہمارے ساتھ ہے۔ ستائیسویں مجوزہ آئینی ترمیم میں وسائل کی تقسیم سے متعلق معاملہ ہے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کو ختم کیا جارہا ہے ایسا کوئی معاملہ نہیں کہ اٹھارہویں ترمیم کو تبدیل یا ختم کیا جارہا ہے اس وقت دفاع اور قرض کی ادائیگی کے پیسے نکال دیں تو وفاق کے پاس کچھ نہیں بچتا تجاویز ہیں ان پر بحث چل رہی ہے کسی اتفاق رائے تک پہنچنا ہوگا۔ آئینی ترمیم کے جو دو اہم معاملات ہیں ان پر مکمل اتفاق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیوکے پروگرام ’جرگہ ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ آبادی کا حل اور سورسز کی تقسیم کا حل نکالنا ناگزیر ہے۔ صوبے اس میں آزاد ہیں کہ وہ جس قسم کا بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ بنانا چاہتے ہیں وہ بنائیں جب بھی اس کی ترمیم کرنا چاہتے ہیں کریں لیکن پروٹیکشن آف ٹین ایئر تو دیں ایسا نہیں ہوسکتا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ بنایا الیکشن کروائے ادارے بن گئے اس کے دو سال بعد فارغ کر دیا اس تجویز کی ایم کیو ایم بہت بڑی سپورٹر ہے اور وہ چاہتے ہیں کراچی میں ایک بہتر بلدیاتی نظام ہو ہم کوشش کریں گے اس پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اتفاق رائے پیدا ہو۔
اہم خبریں سے مزید