• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ق) مشاورتی اجلاس، آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی جماعت مسلم لیگ ق نے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ق نے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت اور قومی مفاہمت کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے مسلم لیگ ق کا اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں چوہدری سالک حسین نے پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم سے ملاقات پر اعتماد میں لیا، اجلاس میں طارق حسن، ڈاکٹر امجد، مصطفیٰ ملک، فرخ خان اور دیگر مرکزی رہنما شریک تھے۔
اہم خبریں سے مزید