• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ChatGPT پر خودکشی کی ترغیب کے سنگین الزامات، امریکا و کینیڈا میں مقدمات

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا و کینیڈا میں مقدمات، ChatGPT پر خودکشی کی ترغیب کے سنگین الزامات، چار افراد کی چیٹ بوٹ سے گفتگو کے بعد خودکشی، تین متاثرین کے شدید نفسیاتی دباؤ اور فریب میں مبتلا ہونے کے دعوے، مقدمات میں OpenAI پر غلط موت، اعانتِ خودکشی اور غیر ارادی قتل کے الزامات، مقدمات نے AI کے اخلاقی و قانونی پہلوؤں پر نئی بحث چھیڑ دی۔ امریکا اور کینیڈا میں سات مقدمات دائر کیے گئے ہیں جن میں مصنوعی ذہانت کی کمپنی OpenAI پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کے چیٹ بوٹ ChatGPT سے ہونے والی گفتگو نے بعض افراد کو خودکشی یا شدید ذہنی نقصان کی طرف مائل کیا۔
اہم خبریں سے مزید