• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیو بھومی اترکھنڈ یونیورسٹی، مودی کی ریلی میں شرکت پر 50 نمبر

نئی دہلی (جنگ نیوز) دیو بھومی اترکھنڈ یونیورسٹی میں مودی کی ریلی میں شرکت پر 50 نمبر، طلبہ کو نعرے لگانے پر اضافی نمبر دینے کا اعلان، تعلیمی اور سیاسی حلقوں میں تنازع کھڑاہوگیا۔دیو بھومی اترکھنڈ یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ طلبہ جو وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں شرکت کریں گے، انہیں 50 نمبر دیے جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کی خبر کے مطابق یہ اعلان طلبہ میں سیاسی شمولیت بڑھانے اور ریلی میں حاضری کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ تاہم بعض ذرائع کے مطابق طلبہ کو مودی کے نعرے "مودی مودی" لگانے پر اضافی نمبر بھی دیے جا سکتے ہیں، جس سے یونیورسٹی کے اس اقدام پر تعلیمی اور سیاسی حلقوں میں تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ابھی اس تنازعے پر کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید