• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، صاحبزادہ احمد خان ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر

اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ صدر مملکت نے صاحبزادہ احمد خان کو ممبرفیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی بطورممبرفیڈرل پبلک سروس کمیشن تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ صاحبزادہ احمد خان، فارن سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔ دریں اثنا اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس کے 3 افسران کا تبادلہ کر دیا گیاہے۔ تینوں افسروں کوایف اآئی اے میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر اور ڈی آئی جی اپریشنز محمد جواد طارق کو تبدیل کرکے ان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید