• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکر برگ کا بیماریوں کے علاج میں AI استعمال کیلئے نیا منصوبہ شروع کرنیکا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک)میٹا کے شریک بانی مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) کو سائنسدانوں کی مدد کے لیے استعمال کرنے کا ایک نیا اقدام شروع کر رہے ہیں تاکہ بیماریوں کا علاج ممکن بنایا جا سکے۔ چیان زکربرگ انسٹی ٹیوٹ بایو ہب کے قیام کے ساتھ ورچوئل خلیات اور مدافعتی نظام تیار کرے گا۔زکربرگ نے بتایا کہThe Chan Zuckerberg Initiative ایک بایو ہب قائم کرے گا، جو فرنٹیئر AI اور حیاتیات کو یکجا کرتے ہوئے تحقیق میں پیش رفت کرے گا۔ اس منصوبے کے تحت سائنسدان، AI کے ماہر، بڑے کمپیوٹر کلسٹر اور انسانی خلیات کے ڈیٹا سیٹس استعمال کر کے ورچوئل خلیات اور مدافعتی نظام تیار کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید