• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون و انصاف کی پارلیمانی کمیٹی سے جے یو آئی کے دو اراکین کے نام نکال دیئے گئے

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) قانون و انصاف کی پارلیمانی کمیٹی سے جمعیت علمائے اسلام کے دو ارکان سنیٹر کامران مرتضیٰ اور قومی اسمبلی کے رکن عالیہ کامران کے نام نکال دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران دونوں ارکان نے آئین میں 27ویں ترمیم بل کے مسودے پر بعض خدشات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ مجوزہ مسودے میں وہ ترامیم بھی شامل کی گئی ہیں جو 26ویں ترمیمی بل سے خارج کی گئی تھیں۔ جس پر احتجاج کرتے ہوئے دونوں ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا جس کے بعد جاری دوسرے نوٹیفکیشن میں انکے نام شامل نہیں کئے گئے۔ جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے حیرت اور تاسف کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید