• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کی دفعہ 248 میں ترمیم کیلئے اضافہ پیش، فاروق نائیک کا اظہار حیرت

اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) سینیٹ کے قانون وانصاف کے لئے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے اس امر پر حیرت ظاہر کی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نو ن کےدوارکان نے آئین کی دفعہ 248 میں ترمیم کے لئے اضافہ پیش کیا ہے کہ صدر مملکت کی طرح وزیراعظم کوبھی عمر بھر کے لئے فوجداری کارروائی کے خلاف تحفظ فراہم کردیا جائے۔ فاروق نائیک جو سینیٹ کے چیئرمین رہ چکے ہیں اور سرکردہ ماہر آئین قانون ہیں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں جوآئینی ترمیم کا جائزہ لے رہی تھی۔ جنگ / دی نیوز سے ہفتے کی شب گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر نائیک نے کہا کہ اگر پاکستان مسلم لیگ نون کے ارکان (وزیراعلیٰ پنجاب کی سینئر مشیر سینیٹر انوشہ رحمٰن احمد خان اوراقلیتی رکن طاہر خلیل سندھو) کی ترمیم شامل کرلی جائے اور اسے سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظوری حاصل ہوجائےتو سابق وزیراعظم عمران خان کو فوری طور پر جیل سے رہا کرنا پڑے گا اور ان کے خلاف دائر مقدما ت ختم کرنا پڑیں گے۔
اہم خبریں سے مزید