• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی دوسری مدت میں سب سے کم ریٹنگ

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی، دوسری مدت میں سب سے کم ریٹنگ، منظوری شرح 41 فیصد، ناپسندیدگی 49 فیصد، حکومتی شٹ ڈاؤن اور ڈیموکریٹس کی حالیہ کامیابیاں اثر انداز ہوئی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کی شرح اپنی دوسری مدت میں نچلے ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جیسا کہ ایمرسن کالج پول نے جمعہ کو ظاہر کیا۔ سروے کے مطابق ٹرمپ کی منظوری 41 فیصد جبکہ ناپسندیدگی 49 فیصد رہی، جو اکتوبر کے سروے کے 45 فیصد اور جنوری کے 49 فیصد کے مقابلے میں کمی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ سروے 3 تا 4 نومبر 2025 کو 1000 رجسٹرڈ ووٹرز کے درمیان کیا گیا اور اس میں 3 فیصد کا مارجن آف ایرر شامل ہے۔ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ری پبلکن ووٹرز کی حمایت 91 فیصد سے 79 فیصد تک گر گئی، آزاد ووٹرز میں ناپسندیدگی 44 فیصد سے 51 فیصد تک بڑھ گئی، اور ہسپانوی کمیونٹی میں بھی منظوری 39 فیصد سے 54 فیصد ناپسندیدگی کی طرف بڑھ گئی۔
اہم خبریں سے مزید