• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کا پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو ظہرانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ظہرانے میں تنظیمی امور، ملکی سیاسی صورتحال، اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ظہرانے میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی ، نیئر حسین بخاری، ندیم افضل چن، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، ہمایوں خان، رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، وزیر محنت و سماجی تحفظ سعید غنی، سہیل انور سیال، ساجد اسحاق دشتی، آغا شکیل درانی اور دیگر شامل تھے۔شرکاء نے سندھ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور ترقیاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے اور یہی اس کی سیاسی طاقت کی بنیاد ہے۔
اہم خبریں سے مزید