• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے طویل ازدواجی جوڑے کی داستان محبت، 1942 میں شادی کی

کراچی (نیوز ڈیسک)دنیا کے طویل ازدواجی جوڑے ایلینور اور لائل گٹنس کی محبت کی داستان، ایلینور 107اور لائل 108نے 1942 میں شادی کی، اب 83 سال بعد بھی ساتھ ہیں، جوڑے کا کہنا ہے ہماری رفاقت کا راز محبت ہے، لائل اور ایلینر، امریکہ کا سب سے طویل ازدواجی رفاقت کا راز، محبت، ان کی کہانی دکھاتی ہے مضبوط رفاقت، محبت و صبر وقت کے کٹھن مرحلے بھی خوشیوں میں بدل سکتے ہیں۔ امریکا میں ایک جوڑا، لائل اور ایلینر، اپنی طویل ازدواجی زندگی کی بدولت تاریخ میں جگہ بنا چکا ہے۔ دونوں نے برونکس کی فورڈہم یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کی اور برسوں تک کلارک اٹلانٹا یونیورسٹی کے سابق طلبہ کی تنظیم کے سرگرم رکن رہے۔ بعد ازاں وہ اپنی بیٹی اینجلا کے قریب رہنے کے لیے میامی منتقل ہو گئے۔ لائل نے اپنی زندگی کے اس مرحلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک ان کے لیے یادگار ہے لیکن وہ ایلینر کے ساتھ رہ کر خوش ہیں اور ان کی زندگی میں ایک دوسرے کا ساتھ اہمیت رکھتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید