• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ساحر شمشاد مرزا 18 ویں اور آخری (CJCSC) ہوں گے

اسلام آباد(محمد صالح ظافر)جنرل ساحر شمشاد مرزا مسلح افواج کے18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) ہوں گے جو 27نومبر2025کو اپنی ملازمت کی مقررہ مدت پوری کریں گے۔ آئین میں 27ویں ترمیم کے نتیجے میں، ان کے بعد کوئی CJCSC نامزد نہیں کیا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سات چیئرمینوں کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے مقرر کیا تھا یا انہوں نے ان کے تحت خدمات انجام دیں۔ذرائع نے ہفتے کے روز دی نیوز کو بتایا کہ جنرل مرزا اس عہدے پر اپنے تین سال مکمل کر رہے ہوں گے جبکہ مرحوم جنرل اقبال خان سب سے طویل عرصے تک CJCSC رہے جنہوں نے تین سال اور 344 دن تک یہ عہدہ سنبھالا۔ ریٹائرڈ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اس عہدے پر صرف پچاس دن گزارے، جنہوں نے کم ترین مدت تک یہ عہدہ سنبھالا کیونکہ وہ اسے قائم مقام چارج کے طور پر سنبھال رہے تھے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا کو وزیراعظم شہباز شریف نے مقرر کیا تھا جبکہ جنرل شمیم عالم، جنرل جہانگیر کرامت، جنرل پرویز مشرف، جنرل خالد شمیم وائیں، جنرل اشفاق پرویز کیانی، جنرل راشد محمود اور جنرل زبیر حیات محمود کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے مقرر کیا تھا یا انہوں نے اپنے متعلقہ دورِ ملازمت میں ان کے تحت خدمات انجام دیں۔پہلے CJCSC جنرل محمد شریف تھے جنہیں اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 1 مارچ 1976 کو مقرر کیا تھا۔ ایڈمرل محمد شریف اور ایڈمرل افتخار احمد سروہی نیوی سے تھے جبکہ ایئر چیف مارشل فاروق فیروز خان واحد تھے جو پاکستان ایئر فورس (PAF) سے تھے اور جنہوں نے CJCSC کے طور پر خدمات انجام دیں۔

اہم خبریں سے مزید