• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پانچویں روز قومی ایئر لائن کی 5 پروازیں منسوخ، 73 میں تاخیر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )قومی ایئر لائن کے ایئر کرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے باوجود انتظامیہ متبادل ذرائع سے پروازوں کی کلیئرنس کرا رہی ہے۔ فلائٹ آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔ ہفتے کو 5 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 73 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جن میں قومی ایئر لائن کی 34 پروازیں بھی شامل ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور پشاور سے دبئی کی 2 پروازیں پی کے 213، 284 سیالکوٹ سے شارجہ، ابوظہبی کی 2 پروازیں پی کے 210، 177 قور پشاور شارجہ پی کے 257 منسوخ کی گئیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی 25، لاہور کی 19، کراچی کی 11، ملتان 6، سیالکوٹ 1، کوئٹہ 4، پشاور 2، اسکردو 4، فیصل آباد 2 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ کراچی لاہور کی 9 پروازوں میں 1 سے پونے 5 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ قومی ایئر لائن کی 34 پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ ساڑھے 11 گھنٹے سے زائد رہا۔
اہم خبریں سے مزید