• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں کولمبیا کے ڈانسرز کے چرچے

کراچی ( ذیشان صدیقی/ اخترعلی اختر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 39 روزہ ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں نویں روزکولمبیا کے ڈانسرز کے چرچے امریکا کی فنکارہ کا پُراسرار تھیٹر پسند کیا گیا۔ ماہرہ خان کی پاکستانی فیچر فلم ”لو گرو“ نے فیسٹیول کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے۔تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 39 روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 “ کے نویں روز ڈانس ورکشاپ، فلم اسکریننگ، تھیٹر کا انعقاد کیا گیا، جبکہ ماہرہ خان کی پاکستانی فیچر فلم ”لو گرو“ نے فیسٹیول کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ثقافت کی طاقت یہی ہے کہ وہ ممالک کی شناخت بتاتی ہے، بہت سے ممالک ہمارے ملک کا نام خراب کوشش کرتے ہیں، ہمارے پاس بہترین تخلیق کار، فنکار ، گلوکار اور اداکار موجود ہیں، یہ سب پاکستان کا روشن چہرہ پوری دنیا کو دکھا رہے ہیں، میں تمام غیر ملکیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں جو آج ہی پاکستان پہنچے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہماری تھیم امن اور ماحولیات ہیں، ہم ثقافت کے ذریعے سافٹ ڈپلومیسی کا کام کر رہے ہیں، فیسٹیول کے نویں روز کا آغاز کولمبین ڈانس گروپ Cayena Colfolk کی ڈانس ورکشاپ سے کیا گیا جس میں کولمبیا کے ڈانسرز نے شرکاءکو کولمبین رقص کے مختلف گُر سکھائے، بچے ، بوڑھے، جوان ہر عمر کے لوگوں نے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی ۔ فلم اسکریننگ میں فلم ڈائریکٹر ندیم بیگ کی ”لوگُرو“ دکھائی گئی ،جو ایک رومانی اور مزاحیہ فلم تھی، ہال میں شائقین سے بھرا ہوا تھا، آرٹس کونسل کی جانب سے صدر محمد احمد شاہ نے فلم ڈائریکٹر کو گلدستہ پیش کیا۔فلمی نشست میں ڈائریکٹر نے کہاکہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے انعقاد پر میں احمد شاہ اور آرٹس کونسل کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں ، فلم اسکریننگ خوش آئند اقدام ہے ، انہوں نے کہاکہ کہانی کو منوانے کے لیے شروع میں کہانی کے کرداروں کو تیز نہیں آہستہ لے کر چلنا ہوتا ہے، نیٹ فیلکس کے علاوہ پاکستان کے پاس اپنا کوئی پلیٹ فارم ہونا چاہیے جس سے پاکستانی فلم انڈسٹری ترقی کرسکے۔
اہم خبریں سے مزید