• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواج سرحدوں کی حفاظت کریں شہروں کی ہم کرلیں گے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہےکہ افغان بھارت گٹھ جوڑ نے سرحدوں پر کشیدگی پیدا کردی ہے لیکن ہمیں اپنی افواج کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے۔ یہ بات انھوں نے اپنی رہائشگاہ پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سےخطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ افواج سرحدوں کی حفاظت کریں شہروں کی ہم کرلیں گے۔آفاق احمد نے کہا کہ پی پی کے دورِ حکومت میں علیحدگی پسندوں کا پروان چڑھنا اور سندھ بلکہ کراچی میں ملک کے خلاف زہر افشانی کرنا پیپلز پارٹی سمیت وفاق کیلئے لمحہ فکریہ ہے جس کی پیپلز پارٹی اتحادی ہے۔
اہم خبریں سے مزید