• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

UPS اور FedEx نے حادثے کے بعد MD-11 طیاروں کی پروازیں معطل کر دیں

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی کمپنیوں UPS اور FedEx نے لوئس ویل، کینتکی میں حالیہ مہلک حادثے کے بعد اپنی مجموعی طور پر50سے زائد McDonnell Douglas MD-11کارگو طیاروں کی پروازیں روک دی ہیں۔ حادثہ منگل کو ہوا، جب UPS کا ایک MD-11طیارہ اڑان بھرتے ہی آگ کے گولے میں تبدیل ہو گیا اور کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ بوئنگ نے حفاظتی احتیاط کے طور پر UPS اور FedEx کو MD-11 طیاروں کی پروازیں معطل کرنے کی سفارش کی۔ حادثے کی تحقیقات NTSB کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید