• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی فضائی کمپنی کے سا بق CEO کے مالی تنازع پر جے آ ئی ٹی تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نےقومی فضائی کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول، وقاص احمد اور سہیل علیم کے درمیان مالی لین دین کے تنازعہ سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی اے کو انکوائری کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم جاری کر دیا اور تحریری حکم میں کہا ہے کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ لاہور سے خاتون ثنا ء اور تین کم سن بیٹیوں کے اغوا ء کے مقدمہ کو مثالی کیس بنائیں جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بنچ کی جانب سے جاری تحریری حکمنامہ میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم جاری کر تے ہوئے قراردیا گیا کہ تحقیقات کے دوران خاتون اور کم سن بچوں کے اغوا سے متعلق جرائم میں تفتیشی افسران اور پولیس اہلکاروں کے کردار کا بھی جائزہ لیا جائے، عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ ڈائریکٹر کرائمز کے مساوی عہدہ کا افسر جے آئی ٹی میں تعینات کیا جائے اور آئندہ سماعت پر مقدمات کے تمام پہلوؤں پر مشتمل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید