صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں ڈینگی سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، صوبے میں ڈینگی سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے ہلاکت حیدرآباد میں رپورٹ ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے ایک ہزار 212 کیسز سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق حیدر آباد میں 447، کراچی میں 765 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں ماہ سندھ میں ڈینگی کے 7 ہزار 173 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔