لاہور (نیوزرپورٹر) سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ پاکستان کی حقیقی طاقت اس کی نوجوان نسل میں پو شید ہ ہے او ر یہ طا قت تر قی کا ز ینہ ہے لہذا اس طاقت کو اقبال کے نظریات سے منسلک کرنا ناگزیر ہے۔ فلسفۂ خودی، عمل اور آگہی کا شعور نوجوانوں میں بیدار کرنا آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔