• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی بی سی پر غزہ رپورٹس میں جانبداری کے الزامات، 215 اصلاحات کی گئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی (نیوز ڈیسک)بی بی سی پر غزہ رپورٹس میں جانبداری کے الزامات، 215 اصلاحات کی گئیں۔ ادارہ ہفتے میں دو خبریں درست کرنے پر مجبور،شدید یہود مخالف صحافیوں کو بار بار پلیٹ فارم دینے کے الزامات،بی بی سی کا کہنا تھا غلطیوں کی صورت میں وضاحت کی جاتی ہے اور ECU شکایات کو آزادانہ طور پر دیکھتا ہے۔ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق بی بی سی عربی کو غزہ تنازعے پر ہفتے میں دو خبریں درست کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے، اور گزشتہ دو سال میں اس نے 215 اصلاحات کی ہیں، جن میں حماس کی کارروائیوں، یرغمالیوں کے سلوک اور اسرائیلی شہریوں کی ہلاکتوں کو کم یا غلط انداز میں پیش کرنے کے الزامات شامل ہیں۔ کئی رپورٹس میں حماس کے عسکری گروپ کو "محافظ" یا "ذمہ دار برائے حفاظت" دکھایا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید