کراچی (نیوز ڈیسک) بھوپالی ماڈل خوشبو ورما کی حاملہ حالت میں موت، بوائے فرینڈ گرفتارکرلیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں فالوبین ٹیوب پھٹنے کی تصدیق، پولیس غیر فطری موت کی تفتیش میں مصروف ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق27 سالہ بھوپال کی ماڈل خوشبو ورما پیر کو پراسرار حالات میں انتقال کر گئیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر ہوا کہ وہ حاملہ تھیں اور فالوبین ٹیوب پھٹنے کے باعث حمل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے ہلاک ہوئیں۔ ان کے بوائے فرینڈ قاسم، جو تقریباً ڈیڑھ سال تک ان کے ساتھ لائیو ان رشتہ میں رہ رہے تھے، کو پولیس نے تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے۔