بہت سے لوگ عام طور پر کان صاف کرنے کے لیے ایئر بڈز یا روئی کا استعمال کرتے ہیں لیکن ماہرین صحت کے مطابق ایسا کرنا فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ عادت مختلف پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے اور بہت سے افراد اس بات سے لاعلم ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق جب کانوں کو صاف کرنے کے لیے ائیربڈز یا روئی کو کان میں ڈالا جاتا تو وہ ایئر ویکس (کانوں میں موجود میل یا جالے) کو نکالنے کے بجائے اسے مزید گہرائی میں دھکیل دیتی ہے جس کی وجہ سے کان میں درد، انفیکشن یا پھر کان کا پردہ پھٹ بھی سکتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 70 فیصد سے زیادہ کان کی تکالیف ائیربڈز یا روئی ڈال کر کان صاف کرنے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق کانوں کو صاف رکھنے کے لیے کانوں میں قدرتی طور پر بھی ائیر ویکس موجود ہے جو کانوں کی حفاظت کرتا ہے اس کی موجودگی کی وجہ سے دھول مٹی اور بیکٹیریاز قدرتی طور پر خود بخود کان سے باہر نکل جاتے ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ اس کے کان میں ضرورت سے زیادہ ایئر ویکس موجود ہے اور اسے سننے میں دشواری یا کان میں درد جیسی کسی علامات کا سامنا ہے تو سب سے حل یہ ہے کہ کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے جو خصوصی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے ایئر ویکس کو محفوظ طریقے سے ہٹا سکتے ہیں۔