• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں امریکی فوجیوں کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کے قریب ایک کنٹینر جہاز پر نامعلوم پروجیکٹائل لگنے سے محدود آگ لگ گئی ہے، جس کی تصدیق برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کی ہے۔

ایجنسی کے مطابق واقعہ خلیجی پانیوں میں پیش آیا تاہم جہاز کے عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں امریکی فوجیوں کی رہائش گاہ کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ 

ادھر ایران کی طاقتور فوجی فورس پاسدارانِ انقلاب نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا تو خطے کے دیگر ممالک کی بندرگاہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گی۔

پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ بحران اس سطح تک پہنچ چکا ہے کہ اب کوئی بھی ملک خود کو اس سے الگ نہیں رکھ سکتا۔

ماہرین کے مطابق خلیج میں حالیہ کشیدگی کے باعث سمندری تجارت اور توانائی کی ترسیل کے راستوں پر خطرات بڑھتے جا رہے ہیں، جس سے پورے خطے کی سلامتی متاثر ہو سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید