• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس کی تجاوزات کیخلاف کارروائیاں‘ 2 ٹرک سامان ضبط‘ 43 گرفتار

پشاور(جنگ نیوز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ٹرک سامان قبضے میں لیکر43افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم ان کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے مختلف سیکٹروں میں کارروائیاں کی گئیں جس کے تحت مختلف سیکٹرز میں آپریشن کے دوران ٹریفک43افراد کو گرفتار کر کے دو ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔ اسی طرح سرکلر روڈ اور چارسدہ روڈ سے غیر قانونی سٹینڈ قائم کرنے پر 45 سوزوکی مالکان اور کینٹ سیکٹر سے نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 60موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کرلیا اور گاڑیوں کو ٹرمینل میں بند کر دیا چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کی گاڑیاں ٹرمینل میں بند کی جائیں گی۔
پشاور سے مزید