• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان سکینڈل ،گرفتار پولیس آفیسر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

پشاور (نیوز رپورٹر)پشاور کی خصوصی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار پولیس آفیسر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ گزشتہ روز ملزم نصیر الدین کو احتساب جج امجد ضیاء صدیقی کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم پولیس میں سب انسپکٹر ہے جو کوہستان سکینڈل میں ملوث ہے ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے ہیں عدالت نے ملزم کی 14 روزہ جسمانی کی مدت پوری ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا۔
پشاور سے مزید