پشاور (جنگ نیوز)حیات آباد فیز فائیو کی پوش اضافی بستی میں پیسکو کی مجرمانہ غفلت کے باعث سنگین حادثہ کسی بھی وقت پیش آسکتا ہے۔ ڈاکٹر سلیم آفریدی کے گھر کے باہر موجود تناور درخت ہائی ٹینشن تاروں میں الجھ گیا ہے، جس سے علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔حالیہ بارش اور تیز آندھی کے دوران درخت کی شاخوں کے بجلی کی تاروں سے ٹکرانے پر چنگاریاں نکلتی دیکھی گئیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، متاثرہ مقام پر مرمت اور درخت کی شاخوں کی فوری تراش خراش کا مطالبہ کیا ہے۔