• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد اللہ کا ایم ایس تھیسس کا کامیابی سے دفاع

پشاور(جنگ نیوز) نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس اِن جیالوجی، پشاور کے ایم ایس اسکالر شاہداللہ نے اپنے ایم ایس تھیسس کا کامیابی سے دفاع کیا۔ ان کے سپروائزر ڈاکٹر لیاقت علی، ڈائریکٹر اور پروفیسر، این سی ای جی، یونیورسٹی آف پشاور تھے۔ جبکہ شریک سپروائزر ڈاکٹر سید عرفان اللہ، سینئر جیالوجسٹ تھے۔ ڈاکٹر لئیق احمد، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف جیالوجی، یونیورسٹی آف صوابی نے بطور بیرونی ممتحن خدمات انجام دیں۔ان کا تحقیقی مقالہ ضلع چترال، پاکستان میں ریشون فالٹ کے ساتھ بنیادی دھاتوں کی معدنیات پر ساختی اور طبقاتی کنٹرول کے نہایت اہم پہلوؤں پر مرکوز تھا۔اس موقع پر این سی ای جی کمیونٹی اور یونیورسٹی آف پشاور نے ان کی آئندہ علمی و تحقیقی کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پشاور سے مزید