پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں اپریل تک انفلوئنزا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں اپریل تک انفلوئنزا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر ہنگامی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ ایڈوائزری نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی سفارشات پرتیارکی گئی جس میں فلو سے بچاؤ، کنٹرول اور علاج سے متعلق جامع ہدایات ہیں جبکہ فلو سے بچاؤ کی ویکسین مؤثر حفاظتی اقدام قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق فلو کے کیسز میں نومبر سے اپریل تک اضافے کا امکان ہے، بزرگ، 5 سال سے کم عمر بچے اور حاملہ خواتین محتاط رہیں جبکہ دائمی امراض کیمریض خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔ محکمہ صحت کے مطابق ہاتھوں کی صفائی اور ماسک کے استعمال سے وائرس کے پھیلاؤ میں کمی ممکن ہے۔