• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمربچھڑوں کوغیرقانونی طورپرذبح کرنےپرقصائی گرفتار

پشاور(اے پی پی)لعی انتظامیہ پشاور نے مقامی پولیس کے ہمراہ صدر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کم عمربچھڑوں کو غیر قانونی طور پر ذبح کرنے کے واقعے کا سراغ لگا کر قصائی کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ کم عمر بچھڑوں کو پہلے ہی ذبح کر دیا گیا تھا جبکہ انہیں مختلف ریستورانوں کو سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق موقع سے غیر قانونی طور پر ذبح شدہ بچھڑوں کو برآمد کر لیا گیا، جسے فوری طور پر ضبط کر کے قواعد کے مطابق ضائع کرنے کے لیے ڈبلیو ایس ایس پی کے حوالے کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ اس قسم کا گوشت انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے اور کم عمر جانوروں کا ذبح کرنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ شدید بے رحمی بھی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثنا اللہ خان نے کہا کہ غیر قانونی ذبح، کم عمرجانوروں کے ساتھ ظلم اوربیرحمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر تصدیق شدہ گوشت کی خفیہ سپلائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کی صحت، فوڈ سیفٹی اور مارکیٹ میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
پشاور سے مزید