پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بخت زادہ نے قمار بازی، منشیات اور اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار 20 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔ضمانت درخواستوں پر سماعت شروع ہوئی تو مسماۃ( س) اور (ن) کے وکیل عامرجنید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کے مطابق 5 نومبر کو پولیس تھانہ پشتخرہ کےاہلکاروں کو اطلاع ملی کہ اچینی پل کے قریب ایک فلیٹ میں پارٹی ہو رہی ہے جہاں پر ڈانس پارٹی اور منشیات کا استعمال ہو رہا ہے جس کے بعد پولیس نے فلیٹ پر چھاپہ مارا جہاں پر 4 خواتین سمیت 20 افرد کو گرفتار کیا گیا۔