• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی پشاور جائزہ اجلاس

پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کی زیر صدارت واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی پشاور (WSSP) کا ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمپنی کی کارکردگی، مالی امور اور سروس ڈلیوری کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری بلدیات اسلم ثاقب رضا، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی یاسر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے وزیر بلدیات کو ادارے کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے مطابق 544 ٹیوب ویلز کے ذریعے ڈبلیو ایس ایس پی اپنے زیر انتظام علاقوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کر رہی ہے، جبکہ 1400 کلومیٹر پر محیط پانی کی سپلائی لائنز ادارے کے زیر انتظام ہیں۔
پشاور سے مزید