• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریگی ماڈل ٹاؤن تنازعے ،نمائندہ جرگے کے نام طلب کر لیے گئے

پشاور ( لیڈی رپورٹر) گزشتہ 35سال سے التوا کا شکار ریگی ماڈل ٹاؤن تنازعہ کے حل کیلئے کوکی خیل قبائل سے نمائندہ جرگے کے اراکین کے نام طلب کر لیے گئے ہیں تنازعہ کے پائدار حل کیلئے ہر ہفتے میں دو سے تین جرگوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر، ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور کوکی خیل قبائل کے مشران نے شرکت کی اجلاس میں تنازعہ کے حل کیلئے کوکی خیل قبائل سے نمائندہ بااختیار جرگہ اراکین کے نام طلب کرلیے گئے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ 35سال سے التوا کا شکار تنازعہ کے پائدار حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جائینگے اور ہر ہفتے میں دو سے تین جرگوں کا انعقاد کیا جائے گا، اس سلسلے میں کوکی خیل قبائل نے حکومت سے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ تنازعہ کے حل کا یہ بہترین وقت ہے، سالہ سال سے التوا کا شکار تنازعہ کو ختم کر کے متاثرین کی بھرپور داد رسی کی جائیگی۔
پشاور سے مزید