• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوستی پشاور ویمن لٹریچرفیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

پشاور ( لیڈی رپورٹر )گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچا خان، کوہاٹ روڈ میں“دوستی پشاور ویمن لٹریچر فیسٹیول”کے تیسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا،۔فیسٹیول کا اہتمام شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے زیرِ نگرانی کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی سابق بیوروکریٹ فرح حامد خان تھیں، جبکہ وائس چانسلر شہید بینظیر وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد، چیف آرگنائزر ڈاکٹر حامدہ (اسسٹنٹ پروفیسر شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی)، ایڈیشنل ڈائریکٹر افیلی ایشن اینڈ مانیٹرنگ تاشفین ضیا، کالج کی پرنسپل پروفیسر ذوبیہ قمر اور آرگنائزر رجیعہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔فیسٹیول میں گرلز ڈگری کالجز ڈبگری، گلشن رحمان، پلوسی، حیات آباد نمبر 1 اور 2 کی طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر علمی و ادبی سیشنز، مشاعرے، مباحثے، ہاتھ سے بنی اشیاء اور کتابوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جہاں خواتین مصنفات نے اپنے تخلیقی تجربات، مشاہدات اور ادبی خیالات شرکاء کے ساتھ شیئر کیے۔
پشاور سے مزید