• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور میلون بلیو ہیرا نیلامی میں 25.6 ملین ڈالر میں فروخت

تصویر:بین الاقوامی میڈیا
تصویر:بین الاقوامی میڈیا

9.51 قیراط مشہور میلون بلیو ہیرا نیلامی میں 25.6 ملین ڈالر میں فروخت ہوگیا۔

یہ ہیرا امریکی آرٹ کلیکٹر بنی میلون کی ملکیت ہوا کرتا تھا، جو جنیوا میں کرِسٹیز کی جانب سے نیلامی کے دوران بیچا گیا۔

کرِسٹیز کے جیولری ہیڈ میکس فوسیٹ نے کہا کہ میلون بلیو ایک شاندار ہیرا ہے، اس کے علاوہ یہ ایک ماضی کی شاہانہ زندگی کی علامت بھی بن چکا ہے۔

یہ عظیم ہیرا نیلم سرپنٹائن انگوٹھی میں سیٹ کیا گیا ہے، ہیرے کو اندرونی طور پر بےعیب (internally flawless) قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ہیرا آخری بار 2014 میں نیلام ہوا تھا اور اس وقت 32 ملین ڈالر سے زائد میں فروخت ہوا تھا، اس بار توقع کے مطابق قیمت میں اضافہ نہیں ہوا۔

اسی جنیوا سیزن میں Sotheby’s اپنی سالانہ رائل اینڈ نوبیل جیولز (Royal and Noble Jewels) کی نیلامی بھی کر رہی ہے، اس نیلامی میں نپولین بوناپارٹ (Napoleon Bonaparte) سے منسوب بروچ، جو 1815 میں بیٹل آف واٹرلو (Battle of Waterloo) سے قبضے میں لیا گیا تھا بھی شامل ہے، اس کے علاوہ 10.08 قیراط دی گلوونگ روز پنک ڈائمنڈ The Glowing Rose pink) diamond) بھی نیلام ہونے والا ہے جس کی قیمت تقریباً 20 ملین ڈالر متوقع ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید