پاکستان دنیا کے سب سے سستے پبلک ٹرانسپورٹ والے ممالک میں پانچویں نمبر پر آگیا، جبکہ آئس لینڈ سب سے مہنگے ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔
یہ رپورٹ آسٹریلوی ریسرچ ادارے کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس میں 123 ممالک اور 319 شہروں کے کرایوں کا تجزیہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ میں بس یا میٹرو کا ایک طرفہ ٹکٹ تقریباً 1,365 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ ماہانہ پاس کی قیمت تقریباً 22 ہزار 660 روپے ہے۔
سب سے مہنگے ممالک میں سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز، ڈنمارک، سویڈن اور ناروے شامل ہیں جبکہ برطانیہ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور فن لینڈ بھی مہنگائی کے لحاظ سے ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لگژمبرگ میں عوامی ٹرانسپورٹ مفت ہے، جو اسے دنیا کا سب سے سستا ملک بناتا ہے، اس کے بعد نکاراگوا، سری لنکا، شام اور پاکستان آتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عوامی ٹرانسپورٹ عام مسافروں کے لیے انتہائی سستی ہے، جبکہ یورپی ممالک میں زیادہ کرایے گھریلو بجٹ پر بھاری اثر ڈال رہے ہیں۔