• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایم ٹی اور پاکستان نیوی وار کالج کے اشتراک سے بین الاقوامی کانفرنس

لاہور (نیوزرپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان نیوی وار کالج کے اشتراک سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان “بدلتی دنیا میں روایتی اور غیر روایتی خطرات” کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تھے، جبکہ سابق صوبائی وزیر اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے خصوصی شرکت کی۔کانفرنس میں پرووسٹ یو ایم ٹی ڈاکٹر اصغر زیدی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید حسن، پروفیسر ڈاکٹر سعید شفقت، ڈی جی احمد عبداللہ، پروفیسر عابد شیروانی اور چیئرمین شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر عثمان عسکری سمیت متعدد ممتاز ماہرینِ تعلیم و دفاعی تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید