لزبن(اے ایف پی)ناسا کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کےآؤٹ آف سروس ہونےسےقبل خلا ءمیں نجی اسٹیشن بنانے کی دوڑ تیز ہوگئی ہے۔اس دوڑ میں واسٹ،ایکسیوم اسپیس ،ایئربس ،وائجر اسپیس اوربلیو اوریجن دوڑمیں شامل اور ان سب نے اپنی نظریں ناسا کے بھاری بجٹ پرجما رکھی ہیں۔تفصیلات کےمطابق ناسا کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) 2030میں آوٹ آف سروس ہونے والا ہےاورخلا ءمیں نجی اسٹیشن بنانے کی دوڑ تیز ہوگئی ہے۔ امریکی ایرو اسپیس فرم واسٹ (Vast) دنیا کے پہلے کمرشل خلائی اسٹیشن کی تیز رفتار دوڑ میں شامل ہو گئی ہے۔ اور یہ ہیون-1 کےنام سے منی اسٹیشن مئی 2026 میں لانچ کرنے کی تیاریاں رہی ہے۔ ناسا کے سابق خلاباز اورموجودہ مشیر اینڈریو فیوسٹل نے بتایاکہ ہیون-1کے ذریعے ہم اس خلائی جہاز کےدورے کامنصوبہ بنا رہے ہیں۔ VASSکی بنیاد میک کیلب نے رکھی تھی جس کا مقصد ہیون -1 کے بڑےورژن، ہیون-2کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جگہ لینا ہے۔