• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 سالہ سارہ شریف کی جان سسٹم کی ناکامی کے سبب گئی: لوکل چائلڈ سیف گارڈنگ پریکٹس ریویو

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو 

لوکل چائلڈ سیف گارڈنگ پریکٹس ریویو کے مطابق 10 سالہ معصوم بچی سارہ شریف کی جان سسٹم کی ناکامی کے سبب گئی۔ اسے والدین کی نگہداشت میں رہنا ہی نہیں چاہیے تھا، والدین اور سسٹم دونوں اس کےلیے ’لیتھل کمبی نیشن‘ ثابت ہوئے۔

ریویو رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ سوشل سروس سے لے کر این ایچ ایس اور ایجوکیشن سسٹم بھی سارہ کی مدد نہ کرسکا، کونسل کا عملہ سارہ کی موت سے ایک روز قبل اسے چیک کرنے گیا تھا لیکن وہ کسی غلط پتہ پر چلا گیا جبکہ سارہ کی لاش اس کے ووکنگ میں واقع گھر سے اگست 2023ء میں ملی تھی جہاں اسے دو برس سے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

ریویو رپورٹ کے مطابق سارہ کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، جسم پر چوٹیں تھیں اور اسے استری سے جلایا گیا تھا، سارہ کے والدین بچی کی لاش چھوڑ کر پاکستان فرار ہوگئے تھے لیکن بعد میں واپسی پر مقدمہ چلا اور والد عرفان شریف اور والدہ بینش بتول کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں تھیں۔

ریویو رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ سارہ شریف پیدائش سے ہی سوشل سروس کے نوٹس میں آگئی تھی، 3 برس کی عمر تک اسے دو مرتبہ سوشل سروس نے فوسٹر کیئر میں رکھا۔

اس ریویو رپورٹ پر کاؤنٹی کونسل نے رپورٹ پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

 اس حوالے سے سرے سیف گارڈنگ چلڈرن پارٹنرشپ کا کہنا ہے کہ وہ پارٹنر ایجنسیز کے ساتھ مل کر مشترکہ ایکشن پلان پر اتفاق کے لیے کام کرے گی اور رپورٹ کی سفارشات پر عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید