اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ترک نے کہا کہ سوڈان کے شہر الفشر میں ہولناک خونریزی دنیا پر ایک داغ ہے، جو تشدد کو روکنے میں ناکام رہی۔
سوڈان کی صورتحال پر اپنے بیان میں عالمی ادارے کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے مزید کہا کہ الفشر شہر کی زمین پر خلا سے لی گئی تصویروں میں خون کے دھبے دیکھے گئے ہیں۔
والکر ترک کے مطابق ان کا عملہ خلاف ورزیوں کے شواہد اکٹھے کر رہا ہے، جو قانونی کارروائیوں میں استعمال ہو سکتے ہیں۔ عالمی فوجداری عدالت نے اشارہ دیا ہے کہ وہ صورت حال کو قریب سے دیکھ رہی ہے۔
اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ترک نے کہا کہ الفشر شہر کے اس تنازعہ میں ملوث تمام افراد کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ انہیں دیکھ رہے ہیں اور انصاف کی فتح ہوگی۔