• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی کنارے میں مذہبی مقامات پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملے قابل مذمت ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں مذہبی مقامات پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملے قابل مذمت ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غیر قانونی یہودی آباد کاروں کی جانب سے مغربی کنارے میں دیر استیا کے قصبے میں واقع مسجد پر حملے کی مذمت کی ہے۔

سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیرک نے بتایا ہے کہ انتونیو گوتریس نے مغربی کنارے پر مسجد پر حملے کے علاوہ فلسطینیوں کے گھروں اور املاک پر آبادکاروں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

ترجمان سیکریٹری جنرل کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں ان حملوں سے تشدد کے واقعات میں مزید اضافہ ہوگا۔

اسٹیفن ڈوجیرک نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل قابض قوت ہونے کے باوجود عالمی قوانین کے تحت فلسطینی شہری آبادی کے تحفظ کا ذمہ دار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید