• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھاکا میں مذہبی طبقے کا بڑا مظاہرہ، قادیانیوں کو کافر قرار دینے کا مطالبہ

ڈھاکا(اے ایف پی)ڈھاکا میں مذہبی طبقے کا بڑا مظاہرہ، قادیانیوں کو کافر قرار دینے کا مطالبہ،اس مقصد کیلئے قانون سازی کی جائے، مظاہرین،بھارتی، پاکستانی، سعودی اور مصری مذہبی رہنماؤں نے مظاہرے میں شرکت کی۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہفتے کے روز ہزاروں مظاہرین نے شرکت کی اور قادیانی کمیونٹی کو کافر قرار دینے کے لیےفوری قانون سازی کا مطالبہ کیا۔ یہ اجتماع آئندہ فروری کے عام انتخابات سے قبل سخت گیر گروہوں کی طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ مظاہرے میں نہ صرف بنگلہ دیش بلکہ بھارت، پاکستان، سعودی عرب اور مصر کے مذہبی رہنما بھی شریک تھے۔ کئی مظاہرین نے ایسے ٹی شرٹس اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قادیانیوں کوکافر قرار دینے اور ان کے خلاف قانون سازی کا مطالبہ درج تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید