• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سلامتی کے بھارتی مشیر اجیت ددول کا جھوٹ ثابت ہوگیا

کراچی ( جنگ نیوز) بھارت میں افسانوی شہرت پاجانے والا کردار اور قومی سلامتی کا مشیر اجیت ددول کا اپنے ہی ایک بیان کے بارے میں جھوٹ پکڑا گیا ہے ۔ اجیت دوول نے 2014 میں ایک بیان دیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ آئی ایس آئی مسلمانوں سے زیادہ ہندوؤں کو بھرتی کر رہی ہے۔ اپنے اس بیان کی بابت حال ہی میں اس نے کہا تھاکہ یہ ویڈیو ڈیپ فیک ہے اور جعلی طریقے سےبنائی گئی ہے مگر بھارتی اخبار دکن ہیرالڈ کے مطابق جب اسے چیک کیا گیا توثابت ہوا کہ یہ ویڈیو اور اس میں اجیت دوول کا بیان حقیقی ہے اور یہ کسی ڈیپ فیک کا نتیجہ نہیں ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید